آذربائیجان سرمایہ کاری فورم کو مستقل پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ

آذربائیجان سرمایہ کاری فورم کو مستقل پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے پہلے آذربائیجان بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم کو مستقل عالمی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کے لیے انتظامی کمیٹی کے قیام کا حکم جاری کردیا۔صدارتی حکم کے مطابق آذربائیجان بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم کے کامیاب نتائج اور اس کے تحت قائم ہونے والی شراکت داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فورم کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سمیر شریفوف کریں گے۔حکم نامے میں فورم کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے اور اسے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر مزید ترقی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.