آذربائیجان وسطی ایشیائی ممالک سے تعاون مزید بڑھائے گا، صدر علییف
باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے کہا ہے کہ آذربائیجان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے گا۔انہوں نے یہ بات کرغزستان کے شہر چولپن آتا میں آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر الہام علییف نے کہا کہ آذربائیجان مشاورتی فارمیٹ کا فعال رکن رہے گا اور اپنی جانب سے تعاون کو مزید فروغ دینے، ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آذربائیجان خطے کے ممالک کے ساتھ قریبی روابط اور باہمی شراکت داری کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔