آذربائیجان اور سوئٹزرلینڈ اقتصادی کمیشن کا اجلاس رواں سال، کاروباری فورم کے انعقاد کی تجویز
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کا دسواں اجلاس رواں سال موسم خزاں میں منعقد ہوگا۔سوئٹزرلینڈ کے وفاقی کونسلر اور وزیر خارجہ ایگنازیو کاسِس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیہون بائراموف نے بتایا کہ کمیشن کے اجلاس کے ساتھ یا بعد میں کاروباری حلقوں اور نجی شعبے کے نمائندوں کی شرکت سے مشترکہ بزنس فورم منعقد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔آذربائیجانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ میں سلامتی و تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کے دائرہ کار میں تعاون کو فروغ دینا ممالک کی اقتصادی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔