باکو میں آذربائیجان۔سلوواکیہ بزنس فورم کا آغاز
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان اور سلوواکیہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے آذربائیجان۔سلوواکیہ بزنس فورم کا آغاز باکو میں ہوگیا۔یہ فورم 15 جولائی کو آذربائیجان کے ادارہ برائے برآمدات و سرمایہ کاری کے فروغ (اے زیڈ پرومو) اور سلوواکیہ کی سرمایہ کاری و تجارت ترقیاتی ایجنسی (ایس اے آر آئی او) کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔فورم کو دونوں ممالک کی وزارتِ معیشت کی معاونت حاصل ہے، جس میں آذربائیجان اور سلوواکیہ کے سرکاری حکام سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔