باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے عرب کوآرڈینیشن گروپ کے رکن اداروں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفد میں اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے چیئرمین محمد سلیمان الجاسر، اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے صدر عبدالحمید الخلیفہ، افریقہ میں اقتصادی ترقی کے لیے عرب بینک کے صدر عبداللہ خلیل المسیبہ، عرب مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل و چیئرمین فہد الترکی، سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان عبدالرحمن المرشد، عرب خلیج ترقیاتی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہمام بن ناصر بن جرید، کویت عرب اقتصادی ترقیاتی فنڈ کے آپریشنز ڈائریکٹر تامر الفیلاکاوی، سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان، کویت کے وزیر خزانہ یعقوب الرفاعی، قطر کے وزیر خزانہ علی احمد الکواری اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خزانہ کے بین الاقوامی مالیاتی تعلقات کے نائب وزیر علی عبداللہ شرفی شامل تھے۔ملاقات کے دوران صدر الہام علییف نے کہا کہ عرب کوآرڈینیشن گروپ کے رکن اداروں کی اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے 2026 کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور عرب کوآرڈینیشن گروپ کے اداروں کے درمیان تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے اور متعدد منصوبے اس وقت عملی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
صدرِ آذربائیجان کی عرب کوآرڈینیشن گروپ کے وفد سے ملاقات، تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان