کولمبیا میں زلزلہ، آذربائیجان کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کولمبیا میں زلزلہ، آذربائیجان کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کولمبیا میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ کولمبیا میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر اسے شدید افسوس ہے۔وزارت خارجہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے عوام اور حکومت کی ہمدردیاں کولمبیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.