آذربائیجان اور لتھوانیا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

آذربائیجان اور لتھوانیا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

باکو( تر کیہ خبر)جمہوریہ لتھوانیا کے وزیراعظم منڈاؤگاس سنکیویچیئس نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے گزشتہ برسوں میں آذربائیجان اور لتھوانیا کے باہمی تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔ اس موقع پر اپریل میں لتھوانیا کی سابق وزیراعظم انگا روگینینے کے آذربائیجان کے دورے اور صدر الہام علیئیف کے ساتھ ہونے والی ملاقات و بات چیت کا بھی ذکر کیا گیا۔صدر الہام علیئیف نے منڈاؤگاس سنکیویچیئس کو لتھوانیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔لتھوانیا کے وزیراعظم نے مبارکباد پر صدر الہام علیئیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور وزیراعظم دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اس سلسلے میں بھرپور توجہ جاری رکھیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.