آذربائیجان اور قازقستان کا مڈل کوریڈور تعاون بڑھانے پر اتفاق
باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ترقی و ٹرانسپورٹ رشاد نبی یف نے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سورانبایوف، سامروک کازینہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نورلان ژاکوپوف اور قازقستان ریلوے کے بورڈ چیئرمین یلژاس اوتنشی یف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹرانس کیسپین بین الاقوامی ٹرانسپورٹ روٹ (مڈل کوریڈور) کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے فیری جہازوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، زمینی راستے سے مال برداری میں اضافے اور بحیرہ کیسپین کی تہہ میں فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے منصوبے سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کی۔ملاقات کے دوران مڈل کوریڈور کی ترقی سے متعلق مجوزہ معاہدے اور اس راستے کے آپریشنز کو ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔