باکو میں پہلا بین الاقوامی ٹینگو فیسٹیول “ایل کالیور ان باکو” اختتام پذیر

باکو میں پہلا بین الاقوامی ٹینگو فیسٹیول “ایل کالیور ان باکو” اختتام پذیر

باکو( شوبز ڈیسک) آذربائیجان میں پہلی بار منعقد ہونے والا بین الاقوامی ٹینگو فیسٹیول “ایل کالیور ان باکو” اختتام پذیر ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق فیسٹیول کا آخری دن باکو اوپیرا اسٹوڈیو میں منعقد ہوا، جہاں ٹینگو کے فن سے وابستہ رقاص، اساتذہ اور شائقین نے بھرپور شرکت کی۔اختتامی پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ آرکسٹرا “لا ارجینٹا ٹپیکا” نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔کنسرٹ کے آخری حصے میں ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے نیری پیلیو اور یانینا کینیونیس، جیسس گورگونے اور وکٹوریہ لیزونووا، جبکہ میکس ازویکوف اور کیٹرینا زیک نے بھی اپنی پرفارمنس سے پروگرام کو مزید رنگین بنایا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.