آذربائیجان اور جارجیا کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تبلیسی( تر کیہ خبر) جارجیا میں آذربائیجان کے سفیر فائگ گولیوف نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اراکلی چیکوانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آذربائیجانی سفیر نے جارجیا کے وزیر دفاع کو نئے تعینات ہونے والے دفاعی اتاشی کرنل اَرزُو حسنوف سے متعارف کرایا۔اراکلی چیکوانی نے علاقائی سلامتی کے لیے جارجیا اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور طویل مدتی ترقی کے فروغ میں جارجیا کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔فریقین نے دوطرفہ اور سہ فریقی دفاعی تعاون کے مختلف فارمیٹس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔