ترکیہ خبر

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا استنبول دورہ، سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا استنبول دورہ، سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول روانہ ہو گئے ہیں۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ 8 جون کو کیا جا رہا ہے اور اس دوران وزیر خارجہ متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے اہم ایجنڈے میں آذربائیجان، ترکیہ اور جارجیا کے درمیان سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت اور خطاب شامل ہے۔اس اجلاس میں خطے میں تعاون، سفارتی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق جیہون بایراموف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں علاقائی تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت متوقع ہے۔