آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف کا یوکرین کا دورہ

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف کا یوکرین کا دورہ

کیف( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف 6 اگست کو سرکاری دورے پر یوکرین پہنچ گئے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے جیہون بایراموف کا استقبال کیا۔دورے کے دوران آذربائیجان کے وزیر خارجہ اپنے یوکرینی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.