آذربائیجان یورپی یونین کا قابلِ اعتماد توانائی شراکت دار بن گیا
باکو( تر کیہ خبر) یورپی یونین کے آذربائیجان میں نمائندہ دفتر کی سربراہ ماریانا کویونڈزیچ نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ آذربائیجان یورپی یونین کا ایک اہم اور قابلِ اعتماد توانائی شراکت دار بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو آذربائیجان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ماریانا کویونڈزیچ نے یہ بات ’’یورپی یونین اور آذربائیجان کے تعلقات: تاریخی تجربے کا جائزہ اور مستقبل میں تعاون کی سمتیں‘‘ کے موضوع پر منعقدہ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔