آذربائیجان میں 2029 کی مردم شماری کی تیاریاں شروع

آذربائیجان میں 2029 کی مردم شماری کی تیاریاں شروع

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان میں 2029 میں ہونے والی مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم علی اسدوف نے کی۔آذربائیجان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ کے وزرا کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں صدر الہام علیوف کے 7 جولائی 2026 کو جاری کردہ حکم نامے پر عملدرآمد اور مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم علی اسدوف نے کہا کہ مردم شماری آبادی سے متعلق اعداد و شمار کا سب سے جامع ذریعہ ہے، جو ملک میں آبادیاتی رجحانات کو درست انداز میں سمجھنے اور سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2029 میں ہونے والی مردم شماری کو خصوصی تاریخی اہمیت حاصل ہے اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.