آذربائیجان میں پراسیکیوشن افسران کو اعلیٰ رینکس اور اعزازات
باکو ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے جمہوریہ آذربائیجان کے پراسیکیوشن اداروں کے ملازمین کو اعلیٰ خصوصی اور اعلیٰ فوجی رینکس دینے سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیے۔ صدارتی حکم کے تحت ایک شخص کو دوسرے درجے کے ریاستی قانونی مشیر کا اعلیٰ خصوصی رینک، 2 افراد کو تیسرے درجے کے ریاستی قانونی مشیر کا اعلیٰ خصوصی رینک جبکہ ایک شخص کو میجر جنرل کے برابر اعلیٰ فوجی رینک دیا گیا۔صدر الہام علی یوف کے ایک اور حکم کے تحت 4 افراد کو ’’ترقی‘‘ تمغے جبکہ 18 افراد کو ’’پراسیکیوشن اداروں میں نمایاں خدمات‘‘ کے تمغوں سے نوازا گیا۔