آذربائیجان: 2009 سے مطلوب شخص گرفتار، ملک منتقل کرکے تحقیقات شروع
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی ریاستی سلامتی سروس نے انسدادِ دہشت گردی اور خفیہ آپریشنز کے دوران نامیق رشید اوغلو آغلاروف کو گرفتار کرلیا، جو 2009 سے بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کو آذربائیجان منتقل کرکے اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آذربائیجانی حکام کے مطابق نامیق آغلاروف پر 2008 اور 2009 کے دوران افغانستان، پاکستان اور دیگر ممالک میں غیر قانونی مسلح گروہوں کے ساتھ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اس پر اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت کام کرنے والی بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر مسلح گھات لگانے، ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز آلات استعمال کرنے، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے شہریوں پر حملوں کے ساتھ لاجسٹک نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔