آذربائیجان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جدت طرازی کے مقابلوں کا اعلان
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان نے سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جدت طرازی کے مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منتخب پائلٹ منصوبوں کو ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام 2026ء سے 2030ء تک سیاحت کی ترقی کے ریاستی پروگرام کے تحت شروع کیا جائے گا، جبکہ 2027ء سے 2029ء کے دوران منتخب منصوبوں کی معاونت کی جائے گی۔پروگرام آذربائیجان کی ریاستی سیاحتی ایجنسی، وزارتِ ڈیجیٹل ترقی و ٹرانسپورٹ اور وزارتِ معیشت کے اشتراک سے نافذ ہوگا۔پہلے مرحلے میں سیاحتی شعبے کی جدت طرازی کی ضروریات، مقابلے کے قواعد اور منصوبوں کے انتخاب کا معیار طے کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں سیاحتی منصوبوں کیلئے مالی معاونت کا طریقہ کار تیار کیا جائے گا۔