آذربائیجان کا ترکیہ کی کوپ میزبانی کیلئے بھرپور حمایت کا اعلان

آذربائیجان کا ترکیہ کی کوپ میزبانی کیلئے بھرپور حمایت کا اعلان

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے کہا ہے کہ آذربائیجان آئندہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کی میزبانی کی تیاری کرنے والے برادر ملک ترکیہ کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔جیحون بایراموف نے یہ بات 9 ستمبر کو باکو میں آذربائیجان کی میزبانی اور وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کے چوتھے موسمیاتی ہفتے کی اعلیٰ سطحی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کوپ 29 اور کوپ 31 کی صدارتوں کے درمیان تعاون علاقائی یکجہتی کی نمایاں مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعاون عالمی ماحولیاتی ایجنڈے میں تسلسل برقرار رکھنے، موسمیاتی مالیات کے مؤثر اور بلند حوصلہ طریقہ کار وضع کرنے اور عالمی سطح پر موسمیاتی اقدامات کو مسلسل آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.