ترکیہ خبر

آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

باکو( ترکیہ خبر)گابالا میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت سعید بن مبارک ال حاجری کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے زی ای آر ٹی اے سی کے مطابق صدر الہام علییف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات ہر شعبے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اپنی دوستانہ روابط اور باہمی دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان روابط نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ملاقات کے دوران آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے وفد نے صدر الہام علییف کو اماراتی قیادت کے نیک خواہشات پہنچائیں، جس پر آذربائیجان کے صدر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔