آذربائیجان، ترکیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آذربائیجان، ترکیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کی ریاستی کمیٹی برائے تارکین وطن کے امور کے سربراہ فواد مرادوف نے ترکیہ کی حکمران جماعت انصاف و ترقی پارٹی کے نائب سربراہ اور رکن پارلیمنٹ کرشاد زورلو، ترک ریاستوں سے تعلقات کے شعبے کے نائب سربراہ تمیل آکیورک اور بین الاقوامی جمہوری اتحاد کی آذربائیجان شاخ کے سربراہ جنگیز ایگور سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فواد مرادوف نے ریاستی کمیٹی کی جانب سے عالمی سطح پر جاری منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی بنیادوں، باہمی اعتماد اور مضبوط دوستانہ روابط پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تزویراتی شراکت داری کی سطح تک پہنچانے میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی بصیرت، عزم اور مشترکہ کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فواد مرادوف کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت کے مضبوط سیاسی عزم کے نتیجے میں آذربائیجان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں، بالخصوص تارکین وطن سے متعلق امور میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.