آذربائیجان: 2027 میں تعلیم، صحت کے لیے اربوں مختص

آذربائیجان: 2027 میں تعلیم، صحت کے لیے اربوں مختص

باکو ( کامرس ڈیسک)آذربائیجان نے 2027 کے لیے تعلیم اور صحت کے شعبوں کے مجوزہ اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے آئندہ سال کے مجموعی اور سرکاری بجٹ کے ابتدائی اعداد و شمار سے متعلق جاری کردہ دستاویز کے مطابق تعلیم کے شعبے کے لیے 5 ارب 98 کروڑ 20 لاکھ منات جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 3 ارب 96 کروڑ 28 لاکھ منات مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 11 جبکہ صحت کے شعبے میں 8 پروگرامز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.