قرہ باغ دورے پر آرمینیا کا ردعمل تاریخی حقائق نہیں بدل سکتا
باکو( تر کیہ خبر)گزشتہ دنوں سفارت کاروں کے قرہ باغ کے دورے کے بعد آرمینیا میں سامنے آنے والے ردعمل پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی موجودہ سرزمین پر صدیوں تک آذربائیجانی آباد رہے اور انہوں نے مختلف شہروں، دیہات اور محلوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔بیان میں آرمینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر روبن روبینیان سمیت دیگر شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایروان، زنگیزور اور دیگر علاقوں میں آذربائیجانی قوم کا تخلیق کردہ ثقافتی ورثہ ان خطوں کی تاریخ کا ناقابلِ جدا حصہ ہے۔مؤقف میں کہا گیا کہ یہ تاریخی حقیقت کسی بھی سیاسی بیان یا مؤقف کے ذریعے تبدیل نہیں کی جاسکتی۔