آذربائیجان اور روس کے وزرائے خارجہ میں اہم مذاکرات
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بائراموف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ماسکو میں اہم مذاکرات جاری ہیں۔آذربائیجان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات روس کے سرکاری دورے پر موجود آذربائیجانی وزیر خارجہ جیحون بائراموف کے دورے کے دوران ہو رہی ہے۔مذاکرات میں آذربائیجان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے امکانات اور باہمی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال سے متعلق اہم معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔