آذربائیجان اور روس کا موسمیاتی و بحیرہ کیسپین تعاون پر اتفاق

آذربائیجان اور روس کا موسمیاتی و بحیرہ کیسپین تعاون پر اتفاق

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے 23 جولائی کو روسی صدر کے معاون اور موسمیاتی و آبی وسائل کے خصوصی نمائندے روسلان ایڈیلگیرییف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آذربائیجان اور روس کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون، کوپ سے متعلق امور، جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے روسی صدارتی نمائندے کو آذربائیجان کے تجربات اور کوپ 29 کانفرنس کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے بحیرہ کیسپین سے متعلق دوطرفہ تعاون کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے بحیرہ کیسپین کے معاملات پر قائم مشترکہ ورکنگ گروپ کے کام کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں بحیرہ کیسپین کے آبی وسائل اور منفرد ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ فریقین نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس حوالے سے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.