ترکیہ خبر

آذربائیجان اور لٹویا کے درمیان قونصلر تعاون کے معاہدے پر دستخط

آذربائیجان اور لٹویا کے درمیان قونصلر تعاون کے معاہدے پر دستخط

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے لٹویا کی وزیر خارجہ بائیبا براژے سے ملاقات کی جو لٹویا کے صدر ایڈگرز رِنکیوِچز کے دورہ آذربائیجان کے موقع پر ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان قونصلر امور سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جسے دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے قونصلر خدمات اور تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔