آذربائیجان اور اردن درمیان پارلیمانی تعاون اور تعلقات پر ملاقات
باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف نے اردن کی ہاشمی مملکت کی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مازن تورکی سعود القاضی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 20ویں کانفرنس کے باکو میں انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے آذربائیجان اور اردن کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور مؤثر تعاون کو سراہتے ہوئے مختلف بین الاقوامی اداروں میں ایک دوسرے کی حمایت کو اہم قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔