ترکیہ خبر

باکو،تبلیسی روٹ پر مسافر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے پر آذربائیجان اور جارجیا کا اتفاق

باکو،تبلیسی روٹ پر مسافر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے پر آذربائیجان اور جارجیا کا اتفاق

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان اور جارجیا نے باکو،تبلیسی،باکو روٹ پر روزانہ مسافر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جو 26 مئی سے بحال کی جائے گی۔آذربائیجان کی وزارتِ معیشت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی شہری منصوبہ بندی فورم (WUF13) کے 13ویں اجلاس کے موقع پر کیا گیا، جس میں جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی کوباخیدزے نے شرکت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کیا۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں کو بہتر بنانے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے ریلوے سروس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، جس سے عوامی نقل و حمل اور تجارتی روابط میں بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔