آذربائیجان اور برازیل کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آذربائیجان اور برازیل کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے برازیل کے نئے تعینات ہونے والے سفیر برنارڈ یورگ لیوپولڈ ڈی گارسیا کلنگل سے ملاقات کی۔آذربائیجان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق برازیلی سفیر نے صدر الہام علیوف کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران صدر الہام علیوف نے آذربائیجان اور برازیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔آذربائیجانی صدر نے مختلف سطحوں پر روابط بڑھانے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نئے برازیلی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سفارتی ذمہ داریاں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔برازیلی سفیر برنارڈ یورگ لیوپولڈ ڈی گارسیا کلنگل نے آذربائیجان میں سفیر مقرر ہونے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو سراہا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.