آذربائیجان میں 2020 سے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 73 افراد ہلاک
باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق 10 نومبر 2020 کو جنگ کے خاتمے کے بعد سے ملک کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 436 افراد متاثر ہوئے۔بیان کے مطابق ان واقعات میں 73 افراد ہلاک جبکہ 363 مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے۔پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکے بدستور جانی نقصان اور زخمی ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر واقعے کے بعد متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں اور عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔بیان کے مطابق ہر بارودی سرنگ دھماکے کی قانون کے مطابق تحقیقات کی جاتی ہیں، جن کے دوران واقعے کے تمام پہلوؤں، بشمول دھماکے کی وجوہات اور حالات کا تعین کیا جاتا ہے۔