تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ اسرائیلی ’فالس فلیگ‘ کارروائی کا حصہ تھا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملوں کا مقصد علاقائی ممالک کو گمراہ کرنا اور ایران میں شہری مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں سے توجہ ہٹانا تھا۔ایرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ ایران خطے میں تمام امریکی اور اسرائیلی مفادات، تنصیبات اور سہولیات کو نشانہ بنائے گا اور متعدد اہداف پر حملے کیے جا چکے ہیں، البتہ آرامکو ریفائنری ان اہداف میں شامل نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق اسرائیل کے اگلے فالس فلیگ حملوں کے اہداف میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ بندرگاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق ریفائنری پر حملہ کرنے والے دونوں ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، تاہم ملبے کے گرنے سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی تنصیبات پر حملہ اسرائیل کی فالس فلیگ کارروا ہے:ایران کا دعویٰ
1 ماہ قبل