آرمینیا کا جارجیا سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے اور آذربائیجان سے تجارت بڑھانے کا اعلان
باکو ( تر کیہ خبر) آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جارجیا کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ آذربائیجان کے ساتھ روابط بہتر بنانے اور دوطرفہ تجارت میں توسیع کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے برسلز میں یورونیوز سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا جنوبی قفقاز کو مشترکہ مفادات، نظریات اور حکمت عملی کا حامل ایک متحد خطہ تصور کرتا ہے۔نکول پشینیان نے علاقائی بنیادی ڈھانچے اور ذرائع نقل و حمل کے رابطوں کو فروغ دینے میں ٹی آر آئی پی پی منصوبے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت آذربائیجان، جارجیا اور آرمینیا کے درمیان بالخصوص رسد اور ترسیل کے شعبے میں تعاون جنوبی قفقاز کا عالمی سپلائی چین میں کردار مضبوط بنانے کے ساتھ نئے معاشی مواقع بھی پیدا کرسکتا ہے۔