ارجنٹائن ثقافتی ہفتہ باکو میں ثقافتی رنگ بکھیرنے لگا
باکو (شوبز ڈیسک) آذربائیجان کے تاریخی علاقے اچری شہر میں جاری ارجنٹائن ثقافتی ہفتے کے دوران شرکاء کو ارجنٹائن کی متنوع ثقافت کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔یہ بات آذربائیجان میں ارجنٹائن کی سفیر ماری اینجلس بیلوسی نے بین الاقوامی ٹینگو فیسٹیول ’’ال کالور اِن باکو‘‘ اور ارجنٹائن ثقافتی ہفتے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ثقافتی ہفتے کے دوران مہمان ارجنٹائن کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جبکہ موسیقی اور رقص کے خصوصی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ارجنٹائن کی سفیر کے مطابق اس موقع پر ارجنٹائن فلمی دنوں کے تحت مختلف فلموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شرکاء ارجنٹائن کی ثقافت اور فنونِ لطیفہ سے مزید آگاہی حاصل کر سکیں گے۔