روس میں آذربائیجان مخالف تصاویر، باکو کا سخت احتجاج

روس میں آذربائیجان مخالف تصاویر، باکو کا سخت احتجاج

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے روس میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی مہمان گاہ کے سامنے اشتعال انگیز تصاویر لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق 27 اگست کو دوپہر کے وقت نامعلوم افراد نے سفارتخانے کی مہمان گاہ کے سامنے آذربائیجان کو نشانہ بنانے والی اشتعال انگیز تصاویر آویزاں کیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اس ناقابل قبول اشتعال انگیزی کا مقصد آذربائیجان اور روس کے تعلقات میں مصنوعی کشیدگی پیدا کرنا ہوسکتا ہے۔ اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ اقدام روس کے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے حالیہ عرصے میں آذربائیجان کے خلاف جاری منفی اور جانبدارانہ مہم کا حصہ ہو۔آذربائیجان نے روسی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا قانونی طور پر جائزہ لیا جائے، مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.