ترکیہ خبر

باکو میں 14ویں گلوبل باکو فورم کا اعلان، عالمی تعاون اور مکالمے پر زور

باکو میں 14ویں گلوبل باکو فورم کا اعلان، عالمی تعاون اور مکالمے پر زور

باکو ( ترکیہ خبر)باکو میں 14ویں گلوبل باکو فورم کے اعلان اور “گلوبل پالیسی اینالیسس” جریدے کے 12ویں شمارے کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔یہ تقریب نظامی گنجوی بین الاقوامی مرکز کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے دنیا کو درپیش چیلنجز، تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں مکالمے اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔مرکز کے سیکرٹری جنرل روشن مرادوف نے کہا کہ ادارے کے تحت پیدا ہونے والا تعاون کا ماحول عالمی مکالمے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ انہوں نے باکو کو بین الاقوامی ڈائیلاگ کے ایک اہم مرکز کے طور پر پیش کیا۔ورلڈ بینک کے سابق نائب صدر اور مرکز کے ٹرسٹی بورڈ کے شریک چیئرمین اسماعیل سراج الدین نے کہا کہ باکو مشرق و مغرب اور شمال و جنوب کے درمیان اہم ملاقاتوں کا مرکز بن چکا ہے۔اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کانفرنس کی سیکرٹری جنرل ربیکا گرین اسپن نے عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق زیادہ مؤثر اور نمائندہ بنانے کی ضرورت ہے۔برطانیہ کی ہاؤس آف لارڈز کی رکن پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے باکو فورم کو عالمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا جبکہ سابق سرب رہنما ملادن ایوانیچ نے اس فورم کو میونخ سکیورٹی کانفرنس اور ڈیووس فورم جیسا اہم مکالماتی پلیٹ فارم قرار دیا۔