ترکیہ خبر

انگوراڈہ میں اشتعال انگیزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

انگوراڈہ میں اشتعال انگیزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان( ترکیہ خبر) ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ زلول خیل میں مبینہ افغان اشتعال انگیزی کے بعد سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس پر پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور متعلقہ علاقوں میں کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی ناکامی کے بعد سرحد پار سے سول آبادی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کیا گیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد مخالف پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حالات پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔