واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی کوشش کے الزام میں موساد کے ایجنٹ گرفتار کیے گئے ہیں۔کارلسن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں اور اسرائیل جان بوجھ کر امریکہ کے قریبی عرب اتحادیوں کے درمیان افراتفری پھیلاتا ہے۔قدامت پسند امریکی مبصر نے اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ امریکا کو اسرائیلی حکومت کو یہ کہنا ہوگا کہ وہ انچارج نہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کارلسن نے فوجی کارروائی کے خلاف لابنگ کی اور کئی بار وائٹ ہاؤس میں سابق صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تاکہ انھیں ایران پر حملے سے روکا جا سکے۔
اسرائیل کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں:ٹکر کارلسن
1 ماہ قبل