الہام علییف کو زاید انسانی اخوت ایوارڈ کا سرٹیفکیٹ پیش
باکو( تر کیہ خبر) مسلم عمائدین کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد عبدالسلام نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات کے دوران انہیں ’’زاید انسانی اخوت ایوارڈ‘‘ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔صدر الہام علییف کو آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں 2026ء کے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ایوارڈ کی شرائط کے مطابق آذربائیجان کے صدر کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔صدر الہام علییف نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوارڈ کی یہ پوری رقم قرہ باغ احیا فنڈ میں منتقل کی جائے گی۔