الہام علییف سے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی ملاقات

الہام علییف سے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی ملاقات

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔آذرتاج کے مطابق ملاقات کے آغاز میں مہمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے صدر الہام علییف کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔صدر الہام علییف نے خیرسگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے لیے بھی اپنی نیک تمنائیں پہنچانے کی درخواست کی۔ملاقات میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.