علیوف سے او ایس سی ای پارلیمانی اسمبلی کے صدر کی ملاقات

علیوف سے او ایس سی ای پارلیمانی اسمبلی کے صدر کی ملاقات

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے او ایس سی ای پارلیمانی اسمبلی کے صدر پیئر جوان پونس سانپیئٹرو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مہمان نے کہا کہ او ایس سی ای کے خطے میں موجود تنازعات میں سے ایک کا حل ہو چکا ہے اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد دی۔صدر الہام علیوف نے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 30 برس تک تنازع کے حل کی ذمہ دار او ایس سی ای کی منسک کمیٹی مذاکرات کے ذریعے کوئی خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہ کر سکی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ قراردادیں بھی نافذ نہ ہو سکیں جن میں آرمینیا کی فوج کو آذربائیجان کی سرزمین سے فوری اور غیر مشروط انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان نے خود فوجی اور سیاسی اقدامات کے ذریعے تنازع کا خاتمہ کیا اور اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری بحال کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.