آذربائیجان عالمی امور میں کثیرالجہتی اصولوں کے فروغ میں کردار جاری رکھے گا:الہام علیئیف
باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے کہا ہے کہ آذربائیجان حالیہ عرصے تک چار سال تک غیر وابستہ تحریک کی قیادت کرنے کے بعد عالمی معاملات میں کثیرالجہتی اصولوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔صدر الہام علیئیف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلس فارمیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان بین الاقوامی امور میں کثیرالجہتی نظام کے اصولوں کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔