کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) زرعی شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق افغانستان میں ٹماٹر، پیاز، تازہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے باعث افغان کاشتکار شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کی تجارتی سرگرمیاں مختلف پابندیوں اور سرحدی بندشوں کے باعث متاثر ہوئی ہیں، جس سے زرعی مصنوعات کی برآمدات میں واضح کمی آئی ہے۔مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پہلے ٹماٹر کی فی من قیمت تقریباً 12 ہزار افغانی تھی جو اب کم ہو کر صرف 500 افغانی رہ گئی ہے، جس سے ان کی آمدن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔کاشتکاروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آ سکے۔ماہرین کے مطابق پاکستان سمیت قریبی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان زرعی برآمدات متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں دیہی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔مجموعی طور پر زرعی شعبے میں قیمتوں کا عدم توازن اور تجارتی رکاوٹیں افغان کاشتکاروں کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کر رہی ہیں۔
افغانستان میں زرعی بحران، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں گرنے سے کاشتکار شدید متاثر
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں