افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت کے لیے محبت بھرا پیغام

5 دن قبل
افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت کے لیے محبت بھرا پیغام

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کے خلاف مہم زور پکڑنے لگی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک افغان شہری نے منصوری کور ہیڈ کوارٹر برمل مین گیٹ کے سامنے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے محبت بھرا پیغام دیا اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم مکمل تیار بیٹھے ہیں، پاکستانی عسکری قیادت کے ایک اشارے پر دنیا تماشا دیکھے گی۔‘ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے لیے والہانہ محبت کا اظہار کر رہا ہے، جس سے افغان شہریوں کی رجیم مخالف سرگرمیوں میں شدت کا عندیہ مل رہا ہے۔