میڈیسن اسکوائر گارڈن کنسرٹ میں حادثہ، 51 سالہ شخص جاں بحق
باکو( شوبز ڈیسک)نیویارک کے مشہور انڈور اسٹیڈیم میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک کنسرٹ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 51 سالہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کے مطابق ہنگامی کال پر اہلکار موقع پر پہنچے تو ایک شخص بے ہوش حالت میں ملا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسٹیڈیم کے بالائی حصے سے نیچے گرا تھا۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کے وقت کنسرٹ جاری تھا، تاہم انتظامیہ اور عملے نے بعد میں صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ حصے کو بند کر دیا۔