دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم پر تاریخی فتح کی 81ویں سالگرہ: الہام علییف اور مہربان علیئیفاکی ہیرو حازی اسلانوف کی قبر پر حاضری
باکو( تر کیہ خبر)دوسری جنگِ عظیم کے دوران فاشزم پر تاریخی فتح کی 81ویں سالگرہ منائی گئی۔اس موقع پر آذربائیجان کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر الہام علییف اور خاتونِ اول مہربان علیئیف نے دو مرتبہ سوویت یونین کے ہیرو، ٹینک فورسز کے میجر جنرل Hazi Aslanov کی قبر پر حاضری دی۔صدر اور خاتونِ اول نے مزار پر پھول چڑھائے اور جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام آذربائیجانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے جنگی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔