ترکیہ خبر

2025ء میں دھماکہ خیز ہتھیاروں سے ہونیوالی 56 فیصد اموات میں اسرائیلی فوج ملوث نکلی

2025ء میں دھماکہ خیز ہتھیاروں سے ہونیوالی 56 فیصد اموات میں اسرائیلی فوج ملوث نکلی


نیویارک( ترکیہ خبر) ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2025ء کے دوران دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے ہونے والی شہری اموات میں سے بڑی تعداد مبینہ طور پر ایک مخصوص فوجی کارروائیوں سے منسلک رہی۔ایکسپلوزو ویپن مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق 2025ء میں مجموعی طور پر تقریباً 22 ہزار 600 شہری دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں جان سے گئے، جن میں سے 56 فیصد اموات مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے متعلق بتائی گئی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسانی امدادی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے حملوں میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کے واقعات میں 2025ء کے دوران 52 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ان واقعات کا بڑا حصہ فلسطینی علاقوں میں پیش آیا، جہاں تقریباً 90 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں ادارے کی ریسرچ اور مانیٹرنگ منیجر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گنجان آباد علاقوں میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کے باعث شہری آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ مختلف عالمی تنازعات میں شہری نقصان ایک مستقل اور بڑھتا ہوا رجحان بنتا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر سنگین تشویش کا باعث ہے۔