جنوبی نائیجیریا میں جنازے کے شرکا کی کشتی حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک

جنوبی نائیجیریا میں جنازے کے شرکا کی کشتی حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک

ابوجا ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی نائیجیریا میں جنازے کی تقریب میں شرکت کے لیے مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشتی ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی کے افراد کو تدفین کی تقریب میں شرکت کے لیے لے جا رہی تھی کہ جنوبی ریاست بایلسا کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی۔ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد لاپتہ ہیں۔پولیس ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ حادثے میں مزید 24 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔حکام کی جانب سے تاحال کشتی میں سوار مجموعی مسافروں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.