خنکندی میں مزید 22 خاندانوں کو نئے گھروں کی چابیاں مل گئیں
خنکندی( تر کیہ خبر) خنکندی شہر میں مزید 22 خاندانوں پر مشتمل 102 افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا اور انہیں ان کے نئے گھروں کی چابیاں فراہم کردی گئیں۔نئے مکانات کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب میں خنکندی شہر، آغ درہ اور خوجالی اضلاع کی بحالی، تعمیر اور انتظامی سروس کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود افندی یف نے شرکت کی۔