اڑیسہ فسادات کو 18 سال مکمل، مسیحی خاندان آج بھی انصاف کے منتظر

اڑیسہ فسادات کو 18 سال مکمل، مسیحی خاندان آج بھی انصاف کے منتظر

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں 2008 کے مسیحی مخالف فسادات کو 18 برس گزر گئے، تاہم متاثرہ خاندان اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔رپورٹس کے مطابق 25 اگست 2008 کو شروع ہونے والے چار روزہ فسادات کے دوران سینکڑوں مسیحی ہلاک، ہزاروں بے گھر جبکہ سیکڑوں دیہات اور چرچ نذر آتش کیے گئے۔ تقریباً 75 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔فسادات کے دوران مسیحی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی، خاندانوں کو زندہ جلانے اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیے جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ بڑی تعداد میں متاثرین نے جنگلات میں پناہ لے کر جانیں بچائیں۔مختلف عالمی اداروں اور ممالک نے واقعات کی مذمت کی، تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ 18 سال گزرنے کے باوجود انہیں مکمل انصاف نہیں مل سکا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.