ترکیہ خبر

آذربائیجان میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کے لیے 1279 درخواستیں جمع

آذربائیجان میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کے لیے 1279 درخواستیں جمع

باکو( ترکیہ خبر)سال 2026 کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ کے دوران مجموعی طور پر 1279 غیر ملکیوں نے آذربائیجان میں مستقل رہائش کے اجازت نامے یا ان کی تجدید کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ریاستی ہجرتی سروس کے مطابق اس عرصے میں سب سے زیادہ درخواستیں روس، جارجیا اور ترکیہ کے شہریوں کی جانب سے موصول ہوئیں، جو مستقل رہائش یا اس کی تجدید کے خواہشمند ہیں۔حکام کے مطابق ملک میں ہجرتی قوانین کے تحت درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اور تمام کیسز کو مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق آذربائیجان میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط میں اضافے کے باعث غیر ملکیوں کی مستقل رہائش میں دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔