ترکیہ…ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر نے حال ہی میں پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران وہ پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاس میں ترک وفد کی سربراہی کرتے نظر آئے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یشار گولر نے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ تحقیق و ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ترکیہ سے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ، شہبازشریف ، ترک وزیردفاع سے ملاقات
6